اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت ٹاکرا، ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں چار گنا قیمت پر پہنچ گئے

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(سید مدثر خوشنود) پاک۔بھارت ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میچ نے کولمبو میں کرکٹ کے شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پیدا کر دیا ہے، جہاں آر پریماداسا سٹیڈیم کی تمام پینتیس ہزار نشستیں میچ سے پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں بھی فروخت ہونے لگے، جہاں بعض ٹکٹ اصل قیمت سے تین سے چار گنا زیادہ نرخوں پر فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ سٹیڈیم کے اطراف بھی شائقین کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ پاک۔بھارت مقابلہ عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے باعث نہ صرف سری لنکا بلکہ دیگر ممالک سے بھی شائقین میچ دیکھنے کے لیے کولمبو پہنچ رہے ہیں، جس سے شہر میں سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے بڑے مقابلے خطے میں کرکٹ کی مقبولیت کو مزید مضبوط بناتے ہیں اور کھیل کے ذریعے مثبت ماحول اور شائقین کے درمیان روابط کو فروغ ملتا ہے، جس سے عالمی سطح پر کرکٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے