اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کر دیا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے با برکت مہینے کی آمد آمد ہے ، اس بابرکت ماہ میں مسلمان دکھی انسانیت کے لئے اپنے وسائل تقسیم کرتے ہیں ، حکومت نے ماضی میں رمضان شریف میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کا فرسودہ نظام ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پہلے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا تھا، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا خورونوش کا معیار انتہائی ناقص تھا، یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیاء کی خریداری کا عمل بھی تکلیف دہ تھا، ہم  نے گزشتہ سال اس فرسودہ نظام کو خیر آباد کہہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں ڈیجیٹل نظام کے ذریعے حقداروں کو نقد رقوم منتقل کی گئیں، نئے نظام کو متعارف کرانے میں بے شمار چیلنجز تھے جو کامیابی سے ہمکنار ہوئے، عوام کی شکایات سننے اور ان کے ازالے کیلئے سیل قائم کیا گیا۔

وزیراعظم  نے بتایا کہ گزشتہ سال رمضان میں 20 ارب روپے کی رقم شفاف طریقے سے مستحقین میں بلاتاخیر تقسیم ہوئی، رواں سال رمضان ریلیف پیکج کے تحت 38 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، یہ رقم نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی، اڑتیس ارب روپے ایک کروڑ اکیس لاکھ مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے، ہر مستحق خاندان کو بلاامتیاز اور بلا تفریق 13000 روپے دیئے جائیں گے، پروگرام پر موثر عمل درآمد کیلئے اس کا تواتر سے جائزہ لوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے