اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیوں کی قیمتوں میں من مانی، سرکاری نرخ نامہ نظر انداز

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہور نیوز) شہر میں سبزیوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور پرچون سطح پر متعدد اشیاء مقررہ نرخ سے زائد فروخت کی جا رہی ہیں۔

سرکاری نرخ کے مطابق پیاز 60 روپے مگر فروخت 90 روپے، ٹماٹر 90 کے بجائے 120 روپے، لہسن 530 کے مقابلے میں 680 روپے اور ادرک 300 کے بجائے 460 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، لیموں 65 کے بجائے 120 روپے، سبز مرچ 140 کے مقابلے میں 200 روپے اور ساگ 50 کے بجائے 80 روپے تک دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ آلو 22 کے بجائے 40 روپے، کھیرا 45 کے بجائے 70 روپے، پالک 30 کے مقابلے میں 60 روپے، بند گوبھی 50 کے بجائے 80 روپے اور پھول گوبھی 40 کے مقابلے میں 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، شلجم 25 کے بجائے 50 روپے، بینگن 80 کے مقابلے میں 160 روپے اور بھنڈی 245 کے بجائے 380 روپے تک بیچی جا رہی ہے۔

مزید برآں شملہ مرچ 150 کے بجائے 200 روپے، مٹر 40 کے مقابلے میں 60 روپے، مولی 20 کے بجائے 40 روپے، مونگرے 135 کے مقابلے میں 200 روپے، گاجر 30 کے بجائے 50 روپے، گھیا کدو 120 کے مقابلے میں 160 روپے اور میتھی 60 کے بجائے 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی کا نوٹس  لے کر سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے