اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت پر عثمان طارق کا خوف طاری، ایشون کا بلے بازوں کو بچاؤ کیلیے مشورہ

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ہی بھارت پر عثمان طارق کا خوف طاری ہوگیا ہے۔

ابرار احمد، محمد نواز، صائم ایوب کی موجودگی میں جہاں پاکستان کا اسپن اٹیک پہلے ہی خطرناک سمجھا جاتا تھا وہیں اب عثمان طارق کی آمد نے بھارت کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ہی کئی سابق بھارتی کھلاڑی اور صحافی ایک جانب عثمان طارق کے قانونی ایکشن پر بے جا تنقید کررہے ہیں تو دوسری جانب اپنی ٹیم کو عثمان طارق سے بچاؤ کے مشورے بھی دے رہے ہیں۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ایک ویڈیو میں سابق بھارتی آف اسپنر ایشون نے مشورہ دیا کہ اگر عثمان طارق بولنگ کرتے ہوئے رکے تو بلے باز کو حق ہے کہ وہ وکٹ سے ہٹ جائے اور کہے کہ مجھے لگا بولر رک رہا ہے۔

 

 

ایشون نے کہا کہ میں ہوتا تو ضرور ایسا کرتا، اس سے امپائر اور عثمان طارق پر دباؤ بڑھے گا۔سابق بھارتی کھلاڑی نے عثمان طارق کو پاکستان کا ’اکا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے ’اکا‘ اپنا کام نہیں کرپائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی قانونی لیب عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو دو مرتبہ کلیئر قرار دے چکی ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے