اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سی ڈی ڈبلیو پی نے 160 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(لاہورنیوز) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے مجموعی طور پر 160.2 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کی، اجلاس میں صحت، ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 8.5 ارب روپے مالیت کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 151.7 ارب روپے کے 4 بڑے منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے، اجلاس میں سندھ کے ہیومن کیپیٹل 1000 ڈیز پروگرام کو بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، پروگرام کا مقصد ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور فیملی پلاننگ کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکج کی منظوری دے دی گئی جبکہ کراچی اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکج کو بھی ایکنک کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ فلڈ ایمرجنسی اسسٹنس منصوبہ بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، جس کیلئے 87 فیصد فنڈنگ ایشین ڈویلپمنٹ بینک فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی اور رابطہ نظام بہتر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں بلوچستان میں لیاری سے لاکھڑا اور اُتھل سے لاکھڑا بی ٹی روڈ کی بحالی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، منصوبہ لاکھڑا کو مکران کوسٹل ہائی وے سے منسلک کرے گا، ونڈر ڈیم منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون بھی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیا گیا، ڈیم کی تعمیر سے آبپاشی اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

مزید برآں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 9 سیرت چیئرز قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے