اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.52 قیمت فروخت : 40.59
  • یورو قیمت خرید: 331.85 قیمت فروخت : 332.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.12 قیمت فروخت : 381.80
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.41 قیمت فروخت : 199.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.99 قیمت فروخت : 206.36
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.54 قیمت فروخت : 74.68
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.56 قیمت فروخت : 918.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531800 دس گرام : 456000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487480 دس گرام : 417997
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8777 دس گرام : 7533
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی سپنرز بھارتی ٹیم کو مشکلات میں ڈال سکتے ہیں: بھارتی میڈیا

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(ویب ڈیسک) انڈیا کے میڈیا نے پاکستان کے سپن اٹیک کو بھارتی ٹیم کیلئے سردرد قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سپنرز بھارتی ٹیم کو مشکلات میں ڈال سکتے ہیں اس لیے محتاط رہنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابرار احمد، شاداب خان، محمد نواز، صائم ایوب اور عثمان طارق پاکستان کے سپن اسلحہ خانے میں موجود ہیں اور اگر کولمبو کی کنڈیشنز نے اجازت دی تو اس کو مزید مضبوط بھی کیا جا سکتا ہے۔

نمیبیا کے خلاف میچ میں سپن کو کھیلنے سے متعلق تحفظات بڑھ گئے ہیں جب 5 کھلاڑی سپنرز کا شکار بنے جبکہ یو ایس اے کے خلاف میچ میں بھی 3 بھارتی بیٹرز سپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت بلاشبہ فیورٹ ہے لیکن بھارتی ٹیم میں چھوٹے رخنے ہیں جنہیں بڑے ٹورنامنٹ میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کے خلاف میچ میں یہ چھوٹی کمزوریاں بڑی ہو سکتی ہیں۔

بھارتی ٹیم کو سپن کو ڈی کوڈ کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ پاکستان بھارتی ٹیم پر غلبہ حاصل کر لے کیونکہ پاکستان کے سپنرز مڈل اوورز میں بھارتی بیٹرز کو سلو ڈاؤن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بھارتی بیٹرز کا سلو ڈاؤن ہونا ہی اس میچ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے