13 Feb 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں تاہم برائلر کے سرکاری نرخوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 482 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 550 روپے فی کلو تک شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے جس پر خریداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
زندہ برائلر کے نرخ بھی بدستور برقرار ہیں، فارم گیٹ ریٹ 305 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ ہول سیل میں زندہ برائلر 319 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 333 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے برقرار ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 380 روپے مقرر کی گئی ہے۔
