اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.55 قیمت فروخت : 280.05
  • یورو قیمت خرید: 333.01 قیمت فروخت : 333.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.08 قیمت فروخت : 382.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.79 قیمت فروخت : 207.16
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 526200 دس گرام : 451100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 482346 دس گرام : 413505
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8424 دس گرام : 7230
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ سے امریکی وفد سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

11 Feb 2026
11 Feb 2026

(لاہور نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور جان مارک کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی۔

 

وزارتِ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب معاون کی قیادت میں وفد نے وزیرخزانہ سے ملاقات کی، ملاقات میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر بھی وفد میں شامل تھیں، جس میں امریکہ کے ساتھ طویل المدتی معاشی تعاون کو سراہا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دورانِ ملاقات پاکستان کی معاشی صورتِ حال ، اصلاحاتی ایجنڈا اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خزانہ کی جانب سے وفد کو میکرو اکنامک استحکام اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور مالی خسارے میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری سے آگاہ کیا گیا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے بیرونی کھاتے کو سہارا ملا، وزیر خزانہ نے کریڈٹ ریٹنگ میں مثبت پیش رفت کا بھی ذکر کیا، حکومت مالیاتی نظم و ضبط اور بیرونی استحکام برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات اور رائٹ سائزنگ کا عمل تیز کیا جارہا ہے، نجی شعبے کی بڑھتی شمولیت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اعلامیہ میں بتایا گیا کہ امریکہ نے پاکستان کی مالیاتی استحکام کی کوششوں کو سراہا اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیح قرار کیا گیا۔

جان مارک کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکی کاروباری برادری اصلاحاتی عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پالیسی میں تسلسل سے تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

امریکی حکام نے بریفنگ کے دوران پاکستان کا غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، امریکی چیمبر آف کامرس اور امریکن بزنس کونسل سے روابط جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی عالمی سرمایہ منڈیوں میں واپسی کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور پانڈا بانڈ کے اجرا سمیت مالی وسائل کے تنوع کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھاکہ بینکاری اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے آئندہ مراحل پر پیش رفت ہوئی، وزیر خزانہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے آؤٹ سورسنگ کے عمل کے آغاز کا عندیہ بھی دیا جب کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے