اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.55 قیمت فروخت : 280.05
  • یورو قیمت خرید: 333.01 قیمت فروخت : 333.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.08 قیمت فروخت : 382.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.79 قیمت فروخت : 207.16
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 526200 دس گرام : 451100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 482346 دس گرام : 413505
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8424 دس گرام : 7230
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی

11 Feb 2026
11 Feb 2026

(مدثرعلی رانا) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز اجرا کا پلان مؤخر کر دیا گیا کیونکہ وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل ہونے کے باعث فروری کے پہلے ہفتے میں پانڈا بانڈز کا اجرا نہیں ہو سکا۔

وزارت خزانہ حکام آئندہ ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا کیلئے پُرامید ہیں لیکن تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا جا سکا۔

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران چوتھی مرتبہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں تبدیلی کی ہے جبکہ ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی یورو بانڈز کی ادائیگی اپریل 2026 میں کرنی ہے جس کیلئے حکومت مالیاتی انتظامات کر رہی ہے۔

پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے ابھی بھی وزارت خزانہ کی ورکنگ مکمل ہونا باقی ہے، پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 95 فیصد تک گارنٹی فراہم کریں گے، 25 کروڑ ڈالر پانڈا بانڈز کا ابتدائی اجرا کا پلان گزشتہ مالی سال کیلئے تھا جو کہ اب چوتھی مرتبہ تبدیل ہوا ہے۔

پاکستان تاریخ میں پہلی بار چین کی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے جا رہا ہے جس کے ذریعے ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر چینی یوآن کے برابر اکٹھے کئے جائیں گے۔

پانڈا بانڈز کی مدت تین سال اور شرح منافع مقررہ فکسڈ ریٹ پر ہو گی جو سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے