اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے طویل المدتی وژن کی تکمیل ہے، اعلامیہ کے مطابق ڈیش بورڈ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کیا۔

منصوبہ سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹس کے اشتراک سے مکمل ہوا، اعلامیہ کے مطابق ڈیش بورڈ کا مقصد شواہد پر مبنی عدالتی پالیسی سازی اور ادارہ جاتی شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

تقریبِ میں چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس محمد علی مظہر اور سپریم کورٹ کے معزز ججز نے شرکت کی، وفاقی آئینی عدالت کے ججز اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے ڈیش بورڈ کے ارتقائی سفر اور نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی، اعلامیہ کے مطابق ڈیش بورڈ ریئل ٹائم عدالتی ڈیٹا کو ایک مربوط اینالیٹکس فریم ورک میں یکجا کرتا ہے، پلیٹ فارم اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی احتساب کو مضبوط بناتا ہے۔

سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی نے گورننس میں ٹیکنالوجی کے کردار پر حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر ڈیش بورڈ کا لائیو ڈیمونسٹریشن بھی پیش کیا گیا، ڈیش بورڈ شفافیت، پیش گوئی اور عدالتی کارکردگی کی نگرانی کو بہتر بنائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے لا اینڈ جسٹس کمیشن، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور عدالتی آئی ٹی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا، نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی اور ڈویلپمنٹ ٹیم کو اعزازی سووینئرز پیش کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے