اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہری پر زنجیروں سے باندھ کر تشدد، چوکی انچارج لکھوکی معطل

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) تین بار معطل ہونے والے چوکی انچارج ہلوکی عدنان ورک کو شہری پر بہیمانہ تشدد کرنے پر معطل کر دیا گیا۔

کاہنہ پولیس کی حراست میں زنجیروں سے جکڑے، چارپائی سے بندھے بغیر مقدمے کے شہری کی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاہنہ کی پولیس چوکی لکھوکی میں یک شہری کو زنجیروں سے باندھا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہری کو زنجیروں سے چارپائی کے ساتھ باندھ کر تشدد بھی کیا گیا، پولیس کے مطابق زنجیروں سے بندھے شہری کی شناخت مختار احمد کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق کیرکا گاؤں سے ہے۔

ذرائع کے مطابق مختار کو 5 روز سے حراست میں لے کر باندھ رکھا ہے، مختار پر چوری کا الزام ہے تاہم کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر افسران کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز ہو گیا، چوکی انچارج لکھوکی سب انسپکٹر عدنان ورک کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے سب انسپکٹر عدنان ورک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ایس ایچ او کاہنہ اسد عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے وضاحت طلب کر لی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ چوکی کی سطح پر ملزم کو زیرِ حراست رکھنا خلافِ ضابطہ ہے، گرفتار ملزمان کو صرف متعلقہ تھانے میں ہی زیرِ حراست رکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ غیر قانونی حراست پر چوکی انچارج کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، چوکی میں ملزم کی موجودگی پر غفلت برتنے والے اعلیٰ افسران سے بھی سخت جوابدہی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے