اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہارون آباد سے لاہور بیٹی سے ملنے آیا شہری اغوا کے بعد قتل

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) ہارون آباد سے لاہور بیٹی سے ملنے آیا شہری اغوا کے بعد قتل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن سے اغوا ہونے والے شہری کی لاش قصور سے ملی، امانت علی ہارون آباد سے اپنی بیٹی کو ملنے لاہور آیا تھا،مغوی چھ فروری کو بیٹی کے گھر سے کھانا کھا کر نکلا مگر واپس نہ آیا۔

امانت علی کے اغوا کا مقدمہ چھ فروری کو تھانہ گرین ٹاؤن میں انکی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مغوی کی لاش ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں والا سے ملی، متعلقہ علاقے کی پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کی تدفین کر دی۔

دوسری جانب پولیس نے قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے، تاحال مقتول کی لاش ورثا کے حوالے نہ کی جا سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے