اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 437 افراد گرفتار

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) رمضان المبارک سے قبل پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ناجائز منافع خوری اور اوور چارجنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صوبے بھر میں 3 لاکھ 63 ہزار سے زائد چھاپے مارے۔

ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ اشیائے ضروریہ کی اوور چارجنگ میں ملوث 21 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف 38 مقدمات درج کر کے 437 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ایک کروڑ 9 لاکھ 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہوں  نے کہا کہ رمضان المبارک میں آٹے کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے 20 ہزار 386 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 1100 سے زائد آٹا گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، کارروائی کے نتیجے میں 31 افراد کو گرفتار اور 6 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی کے مطابق برائلر گوشت کی اوور چارجنگ میں ملوث 1480 قصابوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں 5 مقدمات درج، 31 گرفتاریاں اور 7 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح صوبے میں مقرر کردہ نرخوں پر روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 61 ہزار 600 سے زائد ہوٹلوں اور تنوروں پر چھاپے مارے گئے، مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 5 ہزار 450 نان بائیوں اور ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں 6 مقدمات درج، 118 گرفتاریاں اور 14 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ شامل ہے۔

ڈاکٹر کرن خورشید نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب نے چینی کے گراں فروشوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے، صوبے بھر میں 863 چینی گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، جن کے خلاف 2 مقدمات درج، 23 افراد گرفتار اور 40 لاکھ 8 ہزار 500 روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کریک ڈاؤن کا سلسلہ رمضان کے دوران بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے