(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے دام اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، برائلر سستا ہو گیا۔
لاہور سمیت مختلف شہروں میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج برائلر مرغی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔
برائلر کے نرخوں میں 22 روپے فی کلو کمی کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 475 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 540 روپے فی کلو تک شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے فی کلو دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 328 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، انڈے 250 روپے فی درجن کی قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 380 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔
