اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہورنیوز) ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے جاری تنازع میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان نے آئی سی سی سے اپنی شرائط منوا لی ہیں اور اب بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر بار بار درخواست کے باعث پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔قبل ازیں سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ یہ میچ کھیلنا چاہیے۔

سری لنکن صدر نے اس موقع پر یاد دلایا کہ دہشتگردی کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ سری لنکن کرکٹ کو بھرپور سپورٹ فراہم کی اور پاکستانی ٹیم نے بھی مشکل حالات میں سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات ہوئی، جس میں اس اہم ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، جونہی کوئی پیشرفت ہوئی تو سامنے لائیں گے، تاہم ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے