اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنا چاہیے: سری لنکن صدر کی شہباز شریف سے درخواست

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

 

سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ یہ میچ کھیلنا چاہیے۔

سری لنکن صدر نے اس موقع پر یاد دلایا کہ دہشتگردی کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ سری لنکن کرکٹ کو بھرپور سپورٹ فراہم کی اور پاکستانی ٹیم نے بھی مشکل حالات میں سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا، پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی گئی اور یہ تعاون دو طرفہ تعلقات کی مثال ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈسانائیکے کے جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار کے دوران سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے کرکٹ کو جاری رکھا۔

وزیراعظم نے حال ہی میں سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرنے کے فیصلے کو بھی ایک قابل تعریف اور ناقابل فراموش اقدام قرار دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے