اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات، عدالتی اصلاحات پر تبادلہ خیال

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہور نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی اقوامِ متحدہ کے ساتھ عدالتی اصلاحات پر اہم ملاقات ہوئی۔

چیف جسٹس نے اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ اور وفد سے ملاقات کی، یو این ڈی پی، یو این ویمن، یونیسف، یو این او ڈی سی اور یو این ایف پی اے کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے، ملاقات میں پاکستان کے نظامِ انصاف میں اصلاحاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی، دوران گفتگو اُنہوں نے شہری دوست، جامع اور مؤثر نظامِ انصاف پر زور دیا۔

اُنہوں نے انصاف کے نظام اور گورننس و احتساب کے باہمی تعلق کو اُجاگر کیا اور مضبوط عدالتی نظام پائیدار ترقی اور جمہوری حکمرانی کی بنیاد ہے، چیف جسٹس نے پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے اداروں کے تعمیری کردار کو سراہا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بچوں سے متعلق حساس انصاف اور ادارہ جاتی صلاحیت سازی کی کوششوں کو سراہا جبکہ اجلاس میں عدلیہ اور اقوامِ متحدہ کے مابین مستقبل کے تعاون کے امکانات پر غور کیا، ملاقات میں تکنیکی معاونت، عدالتی تربیت اور ڈیٹا پر مبنی اصلاحات پر تعاون پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پالیسی سپورٹ اور عالمی بہترین تجربات کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں فریقین نے منظم رابطے اور مسلسل شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے