اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہورنیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ کی تاریخ رقم میں ولی ٹیک نے خرید لی۔

 

لاہور میں ہونے والی بولی کے عمل میں 5 بڈرز شریک ہیں، جن کے درمیان سخت مقابلہ ہے، ملتان کی ٹیم کی نیلامی کےلیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ملتان سلطانز کی بولی کے عمل کا آغاز کیا، آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس ، لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی شریک ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی نمایاں اور مقبول فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے جس کے باعث اس کے مالکانہ حقوق کے حصول کے لیے بڈرز خاصا جوش دکھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے