اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: دو مختلف مقامات پرپولیو ٹیموں پر تشدد، مقدمات درج

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں دو مختلف مقامات پرپولیو ٹیموں پر تشدد کے واقعات پیش آئے جس میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

ہربنس پورہ کے علاقے میں تین خواتین سمیت 8 افراد نے پولیو ٹیم انچارج یوسی 44 ندیم اشرف اور اس کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا، تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مہر فیاض کالونی میں سمیرا بی بی نامی خاتون کے گھر بچی کو پولیو کے قطرے پلانے کا کہا جس پر مذکورہ خاتون نے پولیو ٹیم کو وہاں سے جانے کا کہا اور بعد ازاں 5 نامعلوم افراد کو بلوا کر پولیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔

دوسری جانب شاہدرہ کے علاقے میں خاتون پولیو انچارج اور ٹیم کو زد و کوب کیا گیا، پولیو انچار ج عارفہ طاہر اپنی ٹیم کے ہمراہ چمن کالونی میں نعیم کے گھر بچوں کو پولیو قطرے پلانےگئی تھیں، نعیم کی بیوی ماریہ اور اس کے بچوں نے پولیو ٹیم کو پولیو کے قطرے پلانے سے منع کرتے ہوئے زد و کوب کیا۔

تھانہ شاہدرہ میں انچارج پولیو عارفہ طاہر کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے