اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، وزیر خزانہ

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر ِخزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کی العُلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ بلند عالمی قرضے ترقی پذیر ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے سخت مگر ضروری اصلاحات کی ہیں جس کے سبب پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہوکر 70 فیصد پر آگیا ہے۔

 

 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے اور بیرونی قرضے جی ڈی پی کے تناسب سے مستحکم رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ قرضوں پر سود کی لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں قرضوں کی پائیداری کا شفاف نظام نافذ کیا گیا ہے جبکہ اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح تقریباً 12 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گرین سکوک اور پائیدار فنانسنگ فریم ورک متعارف کرایا ہے۔ قرضوں کے مسائل کا حل بروقت اقدامات، شفافیت اورم ضبوط پالیسیوں میں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے