اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے ڈبے والے دودھ کی قیمت 50 روپے لیٹر کم کرنے کا مطالبہ

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے حکومت سے ڈبا پیک دودھ والی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ ڈیری مصنوعات روزمرہ کی ضرورت ہے لیکن اس پر کوئی چیک نہیں، دودھ والی کمپنیاں ریٹیل مارکیٹ میں فی لیٹر دودھ 360 روپے سے 380 تک بیچ رہی ہیں جبکہ دودھ کی قیمت خرید بمعہ لاجسٹکس چارجز ملا کر بھی 180 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔

پی بی ایف کا کہنا ہے بھارت اور بنگلادیش میں ٹیٹرا پیک دودھ کی فی لیٹر قیمت پاکستانی روپے میں 250 سے 270 ہے، معروف کمپنیوں کی سال 2025 میں آمدنی 60 سے 100 ارب روپے کے درمیان ہے۔

چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد کا کہنا ہے حکومت ڈیری مصنوعات میں جی ایس ٹی کی شرح 7 فیصد کرے، مہنگائی کم کرنے کے حکومتی وعدے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں، حکومت ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 50 روپے کی فوری کمی کرائے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے