اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب گروپ مستقبل کی ضروریات کیلئے بالکل تیار ہے: میاں عامر محمود

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے ہمیں جدید دور کی ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے، پنجاب گروپ مستقبل کی ضروریات کیلئے بالکل تیار ہے۔

لاہور میں پنجاب گروپ آف کالجز کے زیراہتمام جدید ڈیجیٹل لرننگ پراڈکٹ آروو کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ پنجاب گروپ آف کالجز کو ملک کی خدمت کرتے 40 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے، پنجاب کالج کی بنیاد پر 4 بہترین یونیورسٹیاں اور 3 سکول سسٹمز وجود میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ہمارے اداروں میں بطور امانت بھیجتے ہیں، پنجاب گروپ آف کالجز  نے خدمت میں گزشتہ 40 سال سے کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا، آج دنیا کو ٹیکنالوجی جیسے چیلنج کا سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب گروپ ایجوکیشن سیکٹر میں سب سے آگے بڑھ کر ٹیکنالوجی کا چیلنج قبول کر رہا ہے، ہماری توجہ کا مرکز ہمارا سٹوڈنٹ ہے، سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کا مقصد طالبعلم کی زندگی میں کامیابی ہے، ہم طلبہ کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

میاں عامر محمود  نے کہا کہ ایک طالبعلم آگے بڑھے گا تو یہ قوم اور ملک ترقی کرے گا، پنجاب گروپ ساڑھے 6 لاکھ طلبہ کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔

چیئرمین پنجاب گروپ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جدید دور کی ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے، پنجاب گروپ آج اور مستقبل کی ضروریات کیلئے بالکل تیار ہے، ہم والدین کی توقعات پر پورا اتریں گے، ہم ملکی ترقی کیلئے پوری محنت کریں گے، پنجاب گروپ کی ٹیم پاکستانیوں کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے