اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں رنگارنگ بسنت میلے کا اختتام، تینوں روز شہریوں نے خوب پیچ لڑائے

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں رنگارنگ بسنت میلہ اختتام کو پہنچ گیا، تینوں روز شہریوں نے خوب پیچ لڑائے۔

شہریوں کا جوش وخروش دیکھ کر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی خوش ہو گئیں۔

انہوں  نے ایکس پر پیغام میں لکھا تھا کہ لاہوریوں  نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی، لاہوریوں  نے قواعد و ضوابط پر عمل کر کے اعتماد قائم رکھا، خوش وخرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے دوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی یہی خوشی ہے، چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق بسنت محفوظ طریقے سے منائی گئی، لبرٹی اور اندرون شہر میں200 کلینک آن ویل متعین تھے،21 فیلڈ ہسپتال بھی بسنت کے دوران فعال رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں، سیف بسنت کا ماڈل دیگر شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے