اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی: مریم نواز

08 Feb 2026
08 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔

مریم نواز شریف کی زیرِ نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی دو روزہ رپورٹ پیش کی اور ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی، کمشنر، ہیلتھ، پی ایچ اے، پولیس اور سکیورٹی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔

 

اُنہوں نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ آج بسنت میلے کا آخری روز ہے، رات کو پتنگ بازی بند کر دی جائے گی جب کہ تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور کے شہریوں کا تعاون بھی قابل تحسین ہے، آخری روز بھی پتنگ بازی کے قواعد و ضوابط پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے