اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی، آخری دن بھی احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں: مریم نواز

08 Feb 2026
08 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے موقع پر حفاظتی ایس او پیز پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہلِ لاہور کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور آج بہت خوش ہے اور میں بھی بہت خوش ہوں، الحمدللہ لاہور کے شہریوں نے قواعد و ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا، خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کے تصور کو پوری طرح اپنایا گیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ کھابے کھائے گئے، پیچوں پر پیچ لڑائے گئے اور ہوا کے جوش میں پتنگوں کی آنکھ مچولی جاری رہی، یہی اصل خوشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقررہ سائز اور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈور کے استعمال کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی۔

وزیراعلیٰ کے مطابق لاہور بھر میں دھاتی تار استعمال نہ ہونے کے باعث ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پیشگی حفاظتی اقدامات مؤثر ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔ بسنت کے موقع پر لبرٹی، اندرون شہر سمیت تمام علاقوں میں 200 کلینک آن ویل اور 21 فیلڈ ہسپتال متعین کیے گئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ بسنت فیسٹیول کے آخری دن بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے