اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلام آباد خودکش حملہ: مریم نواز کی بسنت مصروفیات اور لبرٹی چوک تقریب ملتوی

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسلام آباد میں امام بارگاہ سے ملحق مسجد پر خودکش حملے کے سانحہ کے سوگ میں اپنی تمام بسنت مصروفیات ملتوی کر دیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اعلان کیا کہ وہ اسلام آباد میں مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد، 7 فروری بروز ہفتہ کو ہونے والی اپنی  "بسنت سے متعلق سرگرمیاں" منسوخ کر رہی ہیں۔

لبرٹی چوک کی تقریب منسوخ

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کے  متاثرین کے احترام میں لبرٹی اسکوائر پر شیڈول کئے گئے  "میگا بسنت شو" سمیت اپنی ذاتی مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر انتظامیہ نے لاہور کے مرکزی کلچرل پوائنٹ لبرٹی چوک پر بسنت کی خاص تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں میوزک کا بھی پروگرام ہونا تھا، اس بسنت شو میں مریم نواز شریف کو خود آنا تھا اور اس میں مداحوں اور بسنت  میوزک کے شیدائی شہریوں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت متوقع تھی۔

آج دوپہر اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کلاں میں ایک امام بارگاہ  سے ملحق مسجد میں نمازیوں پر خود کش حملے  جیسے دہشتگردانہ واقعہ کے  بعد مریم نواز نے لبرٹی  شو اور اپنی بسنت کی تمام دوسری مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے