اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں، مولانا فضل الرحمان

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے امام بارگاہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

اُنہوں  نے کہا کہ راولپنڈی دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حملہ آور انسانیت کے دشمن ، کسی رعایت کے مستحق نہیں، کے پی ، بلوچستان کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مسلسل دہشت گردانہ کارروائیاں ہورہی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں، فرقہ وارانہ فسادات کرنے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم سانحوں کے بعد حکمرانوں کے دورے اور مذمتی بیانات پر انحصار کرکے قوم کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے سیاسی مداخلت سے فارغ ہو تو امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر توجہ دیں، درجنوں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہوتے اسلام آباد میں محترم دن کو خون آلود کر دیا گیا، ریاستی ادارے کب عوام کی مایوسی کا ازالہ کریں گے، کب عوامی زخموں کا مرہم بنیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کب عوام کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کا نظام بنائیں گے؟ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے