اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بینیتا ڈیوڈ کا رنگ گورا کرنے والے انجکشنز کے استعمال کا اعتراف

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز اور مختلف بیوٹی پروسیجرز سے متعلق کھل کر اعتراف کرلیا۔

 

اداکارہ نے نجی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی رنگت گوری کرنے کے شوق اور متعدد وائٹننگ پروسیجرز کروانے کا اعتراف کیا، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بینیتا ڈیوڈ نے کہا کہ میری خوبصورتی مختلف بیوٹی پروسیجرز کا کمال ہے۔ میں یہ بات کھل کر کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے گوری رنگت کا جنون ہے، مجھے سفید رنگت پسند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2017 یا 2018 میں متعدد وائٹننگ انجیکشنز لگوائے تھے۔ اس وقت میں نے بہت سے وائٹننگ پروسیجرز کروائے اور میں اتنی گوری ہو گئی تھی کہ مارننگ شوز میں لوگ مجھ سے اس بارے میں سوال کرنے لگے تھے۔ اُس وقت بھی میں نے یہ بات نہیں چھپائی تھی اور بتایا تھا کہ یہ سب انجیکشنز کی وجہ سے ہے، اور اب بھی میں نہیں چھپا رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رنگ گورا کرنے کے علاوہ مزید پروسیجرز کے ذریعے بھی میں نے اپنی خوبصورتی کو نکھارا ہے اور آئندہ بھی میں وائٹننگ پروسیجرز کرواتی رہوں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے