اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت فیسٹیول: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں صفائی کے مثالی انتظامات

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر بسنت فیسٹیول کے دوران شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

بسنت فیسٹیول کے پہلے روز ہی شہر کے مختلف علاقوں میں واشنگ ایکٹیویٹیز اور واٹر سپرنکلنگ کا سلسلہ جاری رہا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی ٹیمیں مال روڈ اور اپر مال روڈ پر مسلسل واشنگ آپریشن میں مصروف رہیں، اس کے علاوہ رائیونڈ روڈ، جاتی امرا روڈ، پائن ایونیو اور فضائیہ روڈ پر بھی صفائی اور دھلائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔

ٹھوکر نیاز بیگ اور نظریہ پاکستان روڈ پر خصوصی واشنگ آپریشن جاری رہا، جبکہ جی او آر ون، سیون کلب روڈ، ایٹ کلب روڈ اور گلف روڈ پر صفائی کے خصوصی اقدامات کئے گئے، اسی طرح گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی اور مین بلیوارڈ پر بھی خصوصی صفائی آپریشن کیلئے عملہ تعینات رہا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق جیل روڈ، شادمان مین روڈ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں واشنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ گجومتہ، سرکلر روڈ، ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار کے اطراف صفائی اور پانی کا چھڑکاؤ مسلسل جاری ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے تینوں دن شہر کو صاف اور خوبصورت رکھنے کیلئے صفائی ٹیمیں متحرک رہیں گی، شہریوں کو بسنت فیسٹیول کے دوران صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ادارہ پرعزم ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی کے عمل میں تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے