اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بسنت منانے کیلئے دیگر شہروں سے آنے والوں کا شدید رش، پروازیں فل

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں بسنت منانے کے لیے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ پہنچ گئے جس کے باعث فضائی سفر اور دیگر انتظامات پر دباؤ بڑھ گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی، دبئی، شارجہ اور قطر سے لاہور آنے والی تقریباً تمام پروازیں فل ہو چکی ہیں جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے سمیت مختلف ایئرلائنز کی پروازیں اوور لوڈ ہو گئیں، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی بیشتر پروازیں پہلے ہی مکمل طور پر بک ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے باعث کراچی سے لاہور آنے کے فضائی کرایوں میں 5 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر مسافروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب بسنت کی تقریبات کے لیے درکار اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

شہریوں کے مطابق باربی کیو کا سامان، کوئلہ اور لکڑیاں مہنگی ہو چکی ہیں اور کئی اشیاء عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف بسنت کی خوشیاں ہیں تو دوسری جانب مہنگائی نے جشن منانا مشکل بنا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے