اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں بسنت، عدالتوں میں حراستی ملزمان کو پیش نہ کیا جا سکا

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں بسنت کے تین روزہ جشن کے باعث شہر کی عدالتوں میں معمول کی عدالتی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔

مختلف عدالتوں میں حراستی ملزمان کو پیش نہ کیا جا سکا، جس کے باعث متعدد مقدمات میں سماعت بغیر کسی پیشرفت کے ملتوی کر دی گئی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق بسنت کے دوران پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد سکیورٹی اور ڈیوٹی پر تعینات ہونے کے باعث حراستی ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا، پولیس نفری کی مصروفیات کے باعث ملزمان کی پیشی ممکن نہ ہو سکی۔

حراستی ملزمان کو پیش نہ کئے جانے پر عدالتوں نے کیسز میں آئندہ تاریخیں دے دیں، جبکہ ٹرائل کیسز کی کارروائی بھی بغیر پیشرفت ملتوی کر دی گئی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں میں بند ملزمان کے حوالے سے وارنٹ پیپر عدالتوں میں پیش کئے گئے، تاہم ملزمان کی عدم پیشی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے