اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ تیار کرنے والا مافیا گرفتار

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) جعلی دودھ تیار کرنے والے مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے محمد پورہ میں قائم ایک ملک یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے 1500 لٹر جعلی دودھ برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

کارروائی کے دوران جعلی دودھ تیار کرنے میں استعمال ہونے والی مکسنگ مشین، 13 ڈرم، وزن کانٹا، گھی کے ٹین، دودھ پاؤڈر کے بیگز اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق جعلی دودھ پاؤڈر، پانی، ویجیٹیبل آئل اور مختلف کیمیکلز کی مدد سے تیار کیا جا رہا تھا۔

عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں، ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں دونوں کو پیٹ، معدہ اور آنتوں کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں  نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلسازی کے مکروہ دھندے کو ناکام بنایا، خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

عاصم جاوید نے مزید کہا کہ خالص دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی طرز کی پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے، جبکہ عوام الناس تک غذائیت سے بھرپور اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے