اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کا موچی دروازہ کا دورہ، بسنت فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیا

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور مریم خان نے بسنت فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے موچی دروازہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں  نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بسنت فیسٹیول کے انتظامات بہترین انداز میں مکمل کئے گئے ہیں اور شہریوں کو بسنت سے قبل آگاہی بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ تہوار کو محفوظ بنایا جا سکے۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ دھاتی ڈور کے استعمال یا بسنت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہری قوانین پر عمل کرتے ہوئے بسنت منائیں۔

پتنگوں کی قیمتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم خان نے کہا کہ پتنگوں کے نرخ مارکیٹ خود طے کرتی ہے، انتظامیہ صرف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کرتی ہے، پتنگوں کی قیمتوں پر ڈیمانڈ اور سپلائی کا براہِ راست اثر ہوتا ہے۔

کمشنر لاہور  نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مقامی پتنگ سازوں کو موقع دیا گیا، تاہم ڈیمانڈ میں اضافے کے بعد دیگر صوبوں اور اضلاع سے بھی پتنگوں کی سپلائی کی اجازت دی گئی تاکہ شہریوں کو پتنگوں کی دستیابی میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے