اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ڈرامہ نگار اور صحافی منو بھائی کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) معروف ڈرامہ نگار اور صحافی منو بھائی کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

منو بھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا، وہ 6 فروری 1933 کو وزیرآباد میں پیدا ہوئے، گریجوایشن گورنمنٹ کالج اٹک سے کی، مختلف اخبارات میں ادارتی عہدوں پر بھی فائز رہے، پاکستان ٹيلی وژن کیلئے بہت سے ڈرامے لکھے، ان کا سب سے مشہور ڈرامہ ’’سونا چاندی‘‘ ہے، دیگر ڈراموں میں ’’دشت‘‘ اور ’’آشیانہ‘‘ بھی بہت مقبول ہوئے، اس کے علاوہ ہزاروں کالم لکھے۔

بحیثیت صحافی انہوں نے سیاست سے لے کر ثقافت کو قریب سے دیکھا تھا، اس لئے ان کی شاعری میں حقیقت نگاری کا عنصر نمایاں ہے، منو بھائی کی مشہور تصانیف میں ’’محبت کی ایک سو نظمیں‘‘، ’’جنگل اداس ہے‘‘ اور ’’انسانی منظر نامہ‘‘ شامل ہیں۔

منو بھائی نے تھیلی سیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے سندس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، جس کے وہ تاحیات چیئرمین رہے، اس فاؤنڈیشن سے مستحقین کے زخموں پر آج بھی ایسے ہی مرہم رکھا جا رہا ہے جیسے ان کی حیات میں جاری تھا۔

صحافت اور ادب میں خدمات پر منو بھائی کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، وہ طویل علالت کے بعد 19 جنوری 2018 کو 85 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے تھے، انہیں میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے