اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ، ہمیں اپنی ثقافت پر ناز، ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں: مریم نواز

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے، زندہ دلانِ لاہور ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں، ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں، حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کریں۔

 

مریم نواز شریف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بسنت کی خوشیاں منائیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں، پریشانیاں بھلا کر نیلے افق کی طرف بڑھتی ہوئی گڈی پر توجہ مرکوز کریں، آج لاہور میں پتنگیں نہیں خوشیاں اڑ رہی ہیں، خوشی کے ہر لمحے میں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی شریک کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بائیک کی بجائے ہر روٹ پر مفت ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں، عوام کے مفت امدورفت کے لئے 419 بس تینوں دن میسر ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسنت کے موقع پر عوام کو 60ہزار سے زائد فری رائیڈز دیں گے، اورنج لائن ٹرین کے 25 سیٹ مسافروں کو مفت سفر کی سہولت مہیا کریں گے، میٹروبس، فیڈر بسیں، گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت مہیا کریں گی، 6ہزار Yango رکشوں پر رائیڈ فری ہوگی۔

مریم نواز شریف نے شہریوں کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، مقررہ سائز اور سٹینڈرڈ کے مطابق پتنگیں اور ڈور استعمال کریں، یاد رکھیں ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا ہوسکتی ہے، پتنگ بازی کے لئے دھاتی تار، تندی، بلٹ بروف مٹیریل اور چرخی کا استعمال غیر قانونی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے سول ایوی ایشن ایریاز میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، بائیک اور موٹرسائیکل رکشے پر سیفٹی راڈ ناگزیر ہیں، رجسٹرڈ مینوفیکچرز،سیلرز اوردکاندار سے کیو آر کوڈ لگی ڈور اور پتنگیں خریدیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دکاندار بھائیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ عوام بالخصوص بچوں کی خوشیوں کی راہ میں حائل نہ ہوں، ڈور اور پتنگیں مہنگی نہ بیچیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بسنت کے موقع پر عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا، تحفظ کیلئے ہر تحصیل میں 15محکموں پر مشتمل کوئیک رسپانس یونٹس بھی قائم کی، کھلی چھت پر پتنگ بازی کرتے ہوئے احتیاط کریں، منڈیر نہ ہونے پر چھت کے اطراف میں کم ازکم نائیلون کی ڈورضرور باندھ لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کھلی چھت پر حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بسنت کے موقع پر تھرمل ڈرون کے ذریعے سرویلنس جاری رہے گی، پولیس، ٹریفک وارڈن، انتظامیہ اور دیگر ادارے آپ کی مدد کے لئے موجود ہیں، بھرپور تعاون کیجئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے