اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت فیسٹیول: ریسکیو 1122 کا خصوصی ایمرجنسی پلان جاری

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے 6 سے 8 فروری تک کیلئے خصوصی ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا ہے، جس کا نعرہ “بسنت منائیں حفاظت کے ساتھ” رکھا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت کے دوران ریسکیو سروس ہائی الرٹ رہے گی، شہر بھر میں 1200 سے زائد تربیت یافتہ ریسکیورز، 56 ایمبولینسز، 24 فائر وہیکلز اور 300 ریسکیو موٹر بائیکس اہم مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔

لاہور میں موجود 23 ریسکیو اسٹیشنز کے علاوہ مختلف حساس اور اہم مقامات پر خصوصی “کی پوائنٹس” قائم کئے گئے ہیں، ریسکیو اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ 180 اہم کی پوائنٹس پر ایمرجنسی ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور ریسکیو موٹر بائیکس تعینات ہوں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس ممکن بنایا جا سکے۔

تنگ گلیوں اور ٹریفک کے دباؤ کے پیش نظر بروقت رسائی کیلئے ریسکیو موٹر بائیکس کو خصوصی کی پوائنٹس پر تعینات کیا گیا ہے، والڈ سٹی، مزنگ، اچھرہ، شاد باغ اور داتا دربار سمیت مختلف علاقوں میں خصوصی ریسکیو ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کسی بھی بڑی ایمرجنسی کی صورت میں قریبی اضلاع سے فوری طور پر بیک اپ ریسکیو ٹیمیں دستیاب ہوں گی، بسنت فیسٹیول کے دوران ریسکیو اور میڈیکل کور کے ساتھ ساتھ روٹین ریسکیو آپریشنز بھی معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے دوران صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور ضلعی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر لاہور تمام آپریشنز کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بسنت کو ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ منائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے