اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں بسنت: آئی جی پنجاب کا پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز ہوتے ہی آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کے دوران محفوظ اور خوشگوار بسنت کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، بدتہذیبی، فحاشی عوامی سکون میں خلل ڈالنے والے عوامل کی پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاتی، کیمیکل و ممنوعہ ڈور کے استعمال پر سخت ایکشن لیا جائے، ایئرپورٹ، فضائی راستوں، حساس تنصیبات، ممنوعہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے، پولیس افسران تین روزہ بسنت کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی چیکنگ یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہری قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ذمہ داری کا ثبوت دیں، قوانین پر عملدرآمد کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے