اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرانا کاہنہ مین فیروزپور روڈ پر واقع فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے پرانا کاہنہ مین فیروزپور روڈ پر واقع فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ موجود گاڑیوں کی ورکشاپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ اتنی شدید تھی کہ پوری فرنیچر مارکیٹ جل کر کوئلہ بن گئی، آتشزدگی کے باعث ورکشاپ میں کھڑی ایک گاڑی بھی جل کر تباہ ہو گئی جبکہ ورکشاپ کو لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

فرنیچر مارکیٹ کے مالک کے مطابق آگ لگنے سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، جبکہ ورکشاپ کے ہیڈ کا کہنا ہے کہ ان کا نقصان چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 10 فائر وہیکلز اور 30 ریسکیورز  نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے