اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سردی کی شدت کم ہونے لگی، درجہ حرارت میں اضافہ

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت بتدریج کم ہونے لگی اور شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں سورج  نے اپنی کرنیں زمین پر بکھیرنا شروع کر دی ہیں جس کے باعث موسم قدرے خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران لاہور میں درجہ حرارت 23 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ تشویشناک صورت اختیار کر گیا، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے، شہر کا مجموعی طور پر اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 229 سے زائد ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے