اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 28 معاہدوں ، مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتو ں کا تبادلہ ہو گیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر ازبکستان نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا معاہدہ کیا گیا، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سزا یافتہ افراد کے تبادلے کیلئے معاہدے، آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

ادویہ سازی کے شعبے میں تعاون کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ روکنے کا معاہدہ کیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے