اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ، برآمدات کیلئے اہم پیش رفت متوقع

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(ویب ڈیسک) گزشتہ سال کے مقابلے میں پنجاب میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد صوبے میں آلو کی مجموعی پیداوار تاریخی سطح پر پہنچتے ہوئے 12 ملین میٹرک ٹن تک جا پہنچی ہے۔

آلو کی اس غیر معمولی اور ریکارڈ پیداوار کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے آلو کی برآمد کیلئے وزیراعظم پاکستان سے باضابطہ اجازت طلب کر لی، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آلو کی برآمدات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ مؤثر اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان کے اعلیٰ سطحی وفد اور پنجاب حکومت کے درمیان آلو کی برآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے، جسے عالمی منڈیوں تک رسائی کا پہلا عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اس حوالے سے کہا کہ آلو کی برآمدات کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے، قازقستان پہلے مرحلے میں شامل ہے جبکہ آئندہ دنوں میں مزید بین الاقوامی زرعی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائے گی، پنجاب میں آلو کی ریکارڈ پیداوار کو کسی صورت کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا اور کسانوں کو مڈل مین یا مارکیٹ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیراعلیٰ  نے مزید کہا کہ آلو کی بمپر کراپ کسانوں کیلئے پریشانی نہیں بلکہ خوشحالی کا پیغام بنے گی، اور حکومت پنجاب کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے