اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موٹرسائیکل پر سیفٹی راڈ نہ لگوانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) بسنت کے موقع پر موٹرسائیکل پر سیفٹی راڈ نہ لگوانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اختیار کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

رنگوں کے تہوار بسنت کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور میں شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈ لگانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اس مقصد کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی کیمپس قائم کئے گئے ہیں جہاں ٹریفک پولیس شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر بلا معاوضہ سیفٹی راڈ نصب کر رہی ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کل سے وہ موٹرسائیکلیں جن پر سیفٹی راڈ نصب نہیں ہوں گی، انہیں سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مزید یہ کہ سیفٹی راڈ نہ لگوانے والوں کی موٹرسائیکلیں ضبط کر کے متعلقہ تھانوں میں بند کر دی جائیں گی۔

حکام  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کیلئے فوری طور پر سیفٹی راڈ لگوا لیں اور قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ بسنت کا تہوار پُرامن اور محفوظ انداز میں منایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے