اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیون کانوے کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے ڈیون کانوے کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

ڈیون کانوے کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں طے ہوا،پی ایس ایل میں ہر ٹیم کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا سپورٹس برانڈ بن گیا ہے،پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں149فیصد اضافہ ہوگیا۔

سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی صف اوّل کی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کررہی ہے،انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149فیصد اضافہ عالمی اعتماد کا عکاس ہے۔

پاکستان سپرلیگ کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،یہ ہر پاکستانی کی جیت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے