اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم، بھارتی فوج ان کے حوصلے نہیں دبا سکے، عظمیٰ بخاری

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم جاری ہے مگر بھارتی فوج ان کے حوصلے نہیں دبا سکے۔

عظمیٰ بخاری نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب پاکستان یومِ یکجہتی کشمیر نہ مناتا ہو، جب جب کشمیریوں پر ظلم کیا جاتا ہے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیراعظم پاکستان اور میاں نواز شریف کی جانب سے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں، کشمیری دنیا کی ایک باہمت اور مضبوط قوم ہیں جو جوان اللہ اکبر اور پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، خواتین بھی بھارتی جارحیت سے محفوظ نہیں، سات دہائیوں سے جاری ظلم کے باوجود 8 لاکھ بھارتی فوج بھی کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکی، ان کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کشمیری عوام کو پاکستان کی جانب سے سلام پیش کیا جاتا ہے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر قابض ہوئے 2 ہزار 375 دن ہو چکے ہیں، تاہم کشمیری عوام آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیری جھکنے والی قوم نہیں ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کشمیریوں کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر کو آزاد ہوتا دیکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے