اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں یومِ یکجہتی کشمیر ریلی

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و عملہ، طلباء، سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حق میں نعرے بلند کئے اور کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور  نے کہا کہ لاہوریوں  نے آج ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

کمشنر لاہور  نے مزید کہا کہ شہر بھر میں ہونے والی ریلیاں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہماری اٹوٹ وابستگی کا اظہار ہیں اور یہ پیغام عالمی برادری تک پہنچایا جا رہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اور نوجوانوں کا جوش و خروش اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، آج کی ریلی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈی سی لاہور  نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور آزادی ان کا مقدر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے