اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ایچ اے کے زیر انتظام پارکس میں پتنگ بازی نہیں ہو گی

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) بسنت سے قبل پتنگ بازی کے شوقین افراد کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے بسنت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے زیرِ انتظام لاہور کے تمام چھوٹے اور بڑے پارکس میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

پی ایچ اے کے مطابق بڑے پارکس میں بسنت فیسٹیول کا انعقاد ضرور ہو گا، تاہم ان مقامات پر بھی پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسی طرح گرین بیلٹس اور سبزہ زاروں میں بھی پتنگ بازی کی ممانعت ہو گی۔

پی ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی وجوہات اور پارکس میں شہریوں اور سیاحوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تمام ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے زیرِ انتظام پارکس میں پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈائریکٹرز کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ایچ اے کے مطابق جیلانی پارک ریس کورس، گلشنِ اقبال پارک اور سینٹر پوائنٹ پارک گلبرگ میں پتنگ بازی کی مکمل ممانعت ہو گی، جبکہ گریٹر اقبال پارک، باغِ جناح، قرشی پارک اور شاہدرہ پارک میں بھی پتنگ بازی پر پابندی عائد رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے