اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور میں فضائی معیار میں نمایاں بہتری، اے کیو آئی 173 ریکارڈ

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مؤثر انسدادِ سموگ اقدامات اور عوامی تعاون کے باعث لاہور میں فضائی آلودگی قابو میں ہے، لاہور میں فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے، اے کیو آئی 173 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہری اپنے بچوں، اپنی صحت اور ماحول کے تحفظ کا خصوصی خیال رکھیں، اس دوران موٹر بائیک پر پابندی عائد ہے، کم سے کم ذاتی گاڑیوں کا استعمال کریں اور فری حکومتی ٹرانسپورٹ سے استفادہ کریں۔

ان تمام اقدامات کا مقصد بسنت کو محفوظ، منظم اور آلودگی سے پاک ماحول میں منانا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر سموگ کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ اے آئی بیسڈ مانیٹرنگ اور جی آئی ایس میپنگ کے ذریعے آلودگی پر مؤثر کنٹرول جاری ہے۔

حکومتی سیاسی عزم اور عوامی تعاون سے ماحولیاتی صورتحال میں بہتری ممکن ہوئی ہے۔آلودگی کے اسباب کے خاتمے کے لیے جامع ملٹی سیکٹورل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔

تمام صنعتی چمنیوں کی ای پی اے کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سموگ کنٹرول روم مکمل فعال ہے، ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کڑی مانیٹرنگ جاری ہے۔

بھٹوں، صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کے اخراج پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔ خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔

حکومت کا ہدف پورا سال بہتر اے کیو آئی برقرار رکھنا ہے، بزرگ اور بیمار شہری خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے