اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: کولمبو میں خراب موسم کے باعث قومی ٹیم کیلئے مشکلات

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران کولمبو میں خراب موسم کے باعث قومی ٹیم کے لئے مشکلات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے لیکن بھارت کے خلاف شیڈول میچ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے کی وجہ سے قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق جو ٹیم میچ کا بائیکاٹ کرتی ہے وہ میچ ہار جاتی ہے اور اس وجہ سے قومی ٹیم پاک بھارت میچ سے ملنے والے 2 پوائنٹس پہلے ہی کھو دے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے یعنی ہر گروپ میں 5 ٹیمز ہیں اور ہر گروپ سے نمایاں کارکردگی دکھانے والی 2 ٹیمز ایونٹ کے سپر 8 مرحلے میں داخل ہوں گی تو پاک بھارت میچ کے 2 پوائنٹس کھو دینے کا مطلب ہے کہ قومی ٹیم کے پاس باقی گروپ میچز کے دوران غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور قومی ٹیم اپنے تمام گروپ میچز کولمبو میں ہی کھیلے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف صبح ساڑھے 10 بجے کھیلے گی، دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا اور تیسرا میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ کے بائیکاٹ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

قومی ٹیم کے لیے کولمبو کے موسم نے ایونٹ کی صورتحال کو تشویش ناک بنا دیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو کولمبو میں ہلکی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولمبو میں 7 فروری کو دن کے وقت درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک اور رات میں تقریباً 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

اگر بارش کی وجہ سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ واش آؤٹ ہوا تو ایونٹ کے اگلے مرحلے میں قومی ٹیم کے داخل ہونے کا امکان مزید کم ہو سکتا ہے۔

پاکستان کو ممکنہ طور پر باقی تینوں گروپ میچ جیتنے ہوں گے اور اپنے نیٹ رن ریٹ کو نمایاں طور پر بہتر کرنا ہوگا، رپورٹ کے مطابق کولمبو میں دوپہر سے شام تک بارش ہونے کا امکان زیادہ ہے اور صبح کے وقت موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے