اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خواتین کے تنگ لباس پر نادیہ خان کا بہروز سبزواری کو طنز

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان، سینئر اداکار بہروز سبزواری کے خواتین کے لباس سے متعلق ماضی میں دیے گئے بیان پر طنزیہ انداز میں بات کرتے ہوئے توجہ کا مرکز بن گئیں۔

 

شو کے دوران اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک ڈرامے میں صبا قمر کے کردار اور ان کے لباس کی تعریف کر رہی تھیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے نادیہ خان کے لباس کو بھی سراہا اور یہ رائے دی کہ ملبوسات قدرے زیادہ فِٹ ہونے چاہئیں۔

نادیہ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے چُست کپڑے بہروز سبزواری کو پسند نہیں، اسی لیے انہیں خیال رکھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ وہ سختی سے منع کرتے ہیں کہ لباس تنگ نہ ہو، اس لیے انہوں نے احتیاط کی تاکہ کسی کو ناراضی نہ ہو۔

نادیہ خان کا یہ جملہ دراصل بہروز سبزواری کے انٹرویو پر طنز تھا جس میں انہوں نے خواتین کے تنگ لباس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ اس گفتگو میں بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ اس طرح کا لباس انہیں اچھا نہیں لگتا اور بعض اوقات موٹر سائیکل پر بیٹھنے والی خواتین کے ملبوسات بھی ان کے نزدیک مناسب نہیں ہوتے، وہ لباس کو گھریلو تربیت سے جوڑتے رہے۔

نادیہ خان کے اس طنزیہ تبصرے نے سوشل میڈیا پر بھی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں صارفین اس گفتگو کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں اور دونوں فنکاروں کے بیانات پر اپنی رائےکا اظہار کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے