اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، 6 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) سبزیوں کے بھاؤ تاؤ میں اضافہ ہو گیا، 6 سبزیوں کے نرخ بڑھائے گئے ہیں، سبزیاں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہونے لگیں۔

سبز منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں سبزیوں کے الگ الگ نرخ وصول کئے جا رہے ہیں، پیاز کی سرکاری قیمت 62 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ پرچون میں درجہ اول خشک پیاز 90 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 88 روپے کلو ہے مگر مارکیٹ میں 120 روپے تک دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ لہسن کی سرکاری قیمت 475 روپے، ادرک 285 روپے اور لیمو چائنہ 63 روپے کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون مارکیٹ میں یہ بالترتیب 580، 420 اور 140 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، سبز مرچ، بینگن اور بھنڈی جیسی سبزیوں میں بھی نمایاں فرق ریکارڈ کیا گیا، جہاں بینگن 70 کے بجائے 160 اور بھنڈی 230 کے بجائے 380 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

دیگر سبزیوں میں آلو، کھیرا، پالک، گوبھی، شلجم، مٹر، مولی اور گھیا کدو بھی سرکاری نرخوں سے مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں، شہریوں  نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے